اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرسٹ منسٹرنیکولا اسٹروجین نے کہا ہے کہ بریگزٹ میں کامیابی کے بعد، اسکاٹ لینڈ کے عوام بھی علیحدگی کے لئے ریفرینڈم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے اس حصے کی علیحدگی کے لئے سن دو ہزار بیس سے پہلے ریفرینڈم کرایا جائے گا۔ یاد رہے کہ سن دو ہزار چودہ کے دوران ہونے والے ریفرینڈم میں اسکاٹ لینڈ کو برطانیہ سے علیحدگی حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم بریگزیٹ کے سلسلے میں ہونے والے ریفرینڈم میں، اسکاٹ لینڈ کے زیادہ تر شہری، یورپی یونین میں باقی رہنے کے حق میں ووٹ دئے تھے-
.......
/169